ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھاانتخابات کیلئے بی جے پی کی تیاری

لوک سبھاانتخابات کیلئے بی جے پی کی تیاری

Wed, 27 Jun 2018 12:06:11    S.O. News Service

بنگلورو،27؍جون (ایس او  نیوز) ریاستی بی جے پی قائدین لوک سبھا انتخابات میں زیاد ہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کی تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔ بی جے پی کے اہم لیڈروں کو اس مرتبہ انتخابات کیلئے میدان میں اتارنے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ منڈیا لوک سبھا حلقہ سے سابق نائب وزیر اعلیٰ ورکن اسمبلی آر اشوک کو اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات کیلئے امیدوار بنائے جانے کا امکان ہے۔

احمد آباد میں کل سابق وزیر اعلیٰ وریاستی بی جے پی صدر بی ایس ایڈی یورپا نے پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ سے ملاقات کے دوران لوک سبھا انتخابات کے متعلق بات چیت کی تھی۔اس دوران لوک سبھا انتخابات کے امیدواروں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس دوران منڈیا لوک سبھا حلقہ سے آر ۔اشوک کو میدان میں اتارنے کی بات پر بھی بحث کی گئی ہے۔ آر۔ اشوک وکلیگا طبقہ کے اہم لیڈر ہیں۔ منڈیالوک سبھا حلقہ سے اگر آر ۔ اشوک کو میدان میں اتارا جاتا ہے تو پارٹی کی جیت مانی جارہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں جنتادل ( سکیولر) ۔کانگریس اتحاد سے جنتادل (سکیولر) امیدوار منڈیا لوک سبھا حلقہ سے میدان میں اترنے والا ہے ۔ یہاں اگر اشوک کو میدان میں اتارا گیا تو منڈیا ضلع میں بی جے پی طاقتور بن کر ابھرنے کی توقع کی جارہی ہے۔ لیکن بی جے پی اعلیٰ کمان کوئی قطعی فیصلہ نہیں لے پایا ہے ۔


Share: